ایس سی او سمٹ نئے عالمی نظام اور علاقائی تعاون کی شروعات ہے: میاں زاہد حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئل فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان و ایف پی سی سی آئی کی پالیسی مشاورتی بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس علاقائی تعاون اور نئے عالمی نظام کا سنگِ میل ہے۔ ترقیاتی بینک اور غیر ڈالر تجارت کا آغاز مغربی تسلط سے آزادی کی بنیاد ہے۔

نیو کراچی ٹاؤن میں عمر فاروق رض روڈ کا افتتاح، چیئرمین محمد یوسف کا واٹر بورڈ پر سخت احتجاج

انہوں نے کہا کہ چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ 25ویں اجلاس نے دنیا کے لیے ایک نئے عالمی منظرنامے کی بنیاد رکھی ہے۔ اقتصادی لحاظ سے ایس سی او ترقیاتی بینک کا قیام اور غیر ڈالر تجارت کا آغاز اس بات کا مظہر ہے کہ رکن ممالک عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے متبادل مالیاتی ڈھانچے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ تیانجن اعلامیہ نے خود مختاری اور عدم مداخلت کے اصولوں کو اجاگر کیا ہے جو عالمی تعلقات کے ایک نئے ماڈل کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے جبکہ اس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات میں سی پیک کے اگلے مرحلے، صنعتی تعاون اور تجارت پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جس کے نتیجے میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے۔

ایس سی او اجلاس نے دفاع اور انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے بھی ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جسے پاکستان کی قومی سلامتی اور خطے کے امن کے لیے ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران بھارت اور چین کے تعلقات میں نئے مکالمے اور تعاون کے امکانات بھی پیدا ہوئے ہیں جو خطے کی سیاست اور معیشت پر مثبت اثرات ڈال سکتے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم رکھنا ہوگا۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اسے خطے کا مرکزی کھلاڑی بناتی ہے اور بڑے معاشی فوائد کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ دونوں بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی احترام اور مشترکہ اہداف پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اس حقیقت کا واضح اظہار ہے کہ ایس سی او صرف سلامتی تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ اب اقتصادی ترقی، خطے کے استحکام اور نئے عالمی نظام کی تشکیل کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم بن چکی ہے جس سے پاکستان کو بے شمار مواقع حاصل ہوں گے۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایس سی او سمٹ نئے عالمی نظام اور علاقائی تعاون کی شروعات ہے: میاں زاہد حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!