انسداد دہشت گردی عدالت نے فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

کراچی (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی کو سرکاری ملازم پر تشدد کے مقدمے میں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، تاہم ملزمان کی رہائی سے متعلق پولیس رپورٹ پر فیصلہ آئندہ سماعت پر کیا جائے گا۔

کراچی کی منڈی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ذخائر پر حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان

ڈان نیوز کے مطابق عدالت میں فرحان غنی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ان کے موکل عدالت میں حاضر ہو گئے ہیں اور بریت سے متعلق پولیس رپورٹ منظور کرنے کی استدعا بھی کی۔

دورانِ سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ فرحان غنی کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا ہے۔ عدالت کے استفسار پر ملزم نے بتایا کہ وہ کل صبح روانہ ہوں گے اور 19 ستمبر کو واپس آئیں گے۔

وکیل صفائی نے آئندہ سماعت پر اپنے موکل کو حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تاہم عدالت نے زبانی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے وکیل صفائی کی درخواست پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 24 اگست کو وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اور دیگر افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی مقدمہ حافظ سہیل احمد کے مطابق وہ شاہراہ فیصل پر سرکاری کام کی نگرانی کر رہے تھے جب 3 گاڑیوں میں سوار 20 سے 25 افراد نے ان پر حملہ کیا، تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں اقدام قتل، دھمکیاں دینے اور دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، جبکہ مقدمے میں فرحان غنی، قمرالدین، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان کے نام درج کیے گئے تھے۔

بعد ازاں فرحان غنی اور دیگر ملزمان نے پولیس کو گرفتاری دی تھی، تاہم تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں رہا کر دیا تھا۔ وکیل صفائی کے مطابق مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لینے کی تحریری درخواست بھی جمع کرا دی ہے اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “انسداد دہشت گردی عدالت نے فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!