ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں اپیل دائر کردی

لاہور (کورٹ رپورٹر) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے منظور کیے گئے جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

سہ ملکی سیریز: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دیدی

یہ اپیل چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جسے سیشن کورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر سعد الرحمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کے خلاف آن لائن جوا، گیمنگ اور فاریکس ایپس کے فروغ کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں اپیل دائر کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!