کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کی یقین دہانی، فیڈرل ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کر دی
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ حسن نواز نے صرف 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کیے۔ محمد نواز 25 اور فہیم اشرف 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے آصف خان نے 77 اور کپتان محمد وسیم نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں مگر اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔
پاکستان کے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنید صدیق اور صغیر خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ حیدر علی نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
