اساتذہ کی جدوجہد رنگ لائی، کاپی جانچنے کے ریٹس اور کنونس میں اضافہ — آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ

کراچی: آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ (آسٹا) کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے کاپی جانچنے کے ریٹس اور کنونس میں اضافہ کر دیا ہے۔

کراچی: آتشبازی کے سامان میں بارودی مواد استعمال ہوتا ہے، واقعے میں غیرقانونی گودام کا انکشاف — راجہ عمر خطاب

آج 21 اگست 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کاپی جانچنے کا معاوضہ 24 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کنونس 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آسٹا نے اس فیصلے پر چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو، سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد، شیخ محمد طارق کریم، ایم اے جعفری، منیرالحسن اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی محنت، دیانت اور جانفشانی پہلے ہی قابلِ ستائش تھی اور اب معاوضے میں اضافے سے معیار مزید بہتر ہوگا۔

ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ بورڈ دیگر شعبوں جیسے ری چیکنگ، اسکروٹنی، پیپر سیٹنگ اور دیگر سرگرمیوں میں بھی جلد معاوضے بڑھانے کا اعلان کرے گا۔

اس موقع پر تنظیم نے تمام اساتذہ کو مبارکباد دی اور خاص طور پر سیکریٹری بورڈ افیئرز پروفیسر ولید یمنی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے اس کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آسٹا نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھی اساتذہ کرام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “اساتذہ کی جدوجہد رنگ لائی، کاپی جانچنے کے ریٹس اور کنونس میں اضافہ — آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!