لاہور: نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار
ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو جوئے کی ترغیب دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یوٹیوبر بیرونِ ملک روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کا نام پہلے ہی پی این آئی ایل فہرست میں شامل تھا جس کے باعث انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔