تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار

متحدہ عرب امارات میں شیڈول تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جب کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہوگا۔

اسکواڈ کا اعلان سلیکٹر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کیا۔ سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم نے حالیہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان مرزا کو بنگلا دیش میں عمدہ پرفارمنس کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ ایک متوازن گروپ ہے اور امید ہے کہ یہ کھلاڑی آئندہ بھی بہتر کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اس وقت اسکواڈ کا حصہ نہیں لیکن مستقبل میں کارکردگی کی بنیاد پر واپس آسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت کے خلاف بھی یہ اسکواڈ کامیاب ہوسکتا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!