ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور/کراچی (اسٹاف رپورٹر) آج ملک بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ عزادار روایتی جلوس نکالیں گے جن میں شرکت کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں مرکزی عزاداری جلوس الف حویلی سے برآمد ہوگا، جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کو تین مراحل کی چیکنگ کے بعد اجازت دی جائے گی، جس کے لیے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرانک بیریئرز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

کور کمانڈر کراچی کی مزارِ قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی

مرکزی جلوسوں کی نگرانی سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے، جبکہ کمیونٹی رضا کار اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں چہلم کے سلسلے میں 644 مجالس اور 392 جلوس برآمد ہوں گے، جن کی سکیورٹی کے لیے 37 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 44 مجالس اور 14 جلوسوں کی حفاظت کے لیے 12 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ مجالس، جلوس اور داتا دربار کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی اور سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

دوسری جانب کراچی میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس آج ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ بی ڈی ایس نے جلوس کے راستے میں آنے والی مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!