پشاور کے علاقے ناصر باغ روڈ پر جمعہ کے روز زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز الرٹ ہیں۔
