گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے نماز جنازہ آج شام لاہور میں ادا کی جائے گی

لاہور (اسٹاف رپورٹر) خاندانی ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کافی عرصے سے بیمار تھے اور آج (12 اگست 2025) شام 5 بج کر 15 منٹ پر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لوگ مرحوم کی مغفرت اور
لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ خبر ملک بھر میں عاطف اسلم کے چاہنے والوں کو غمگین کر گئی ہے اور ان کے والد کے انتقال پر ہر طرف سوگ اور ہمدردی کی فضا قائم ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے نماز جنازہ آج شام لاہور میں ادا کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!