ضلع وسطی میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے پینل ڈسکشن اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام معرکہ حق جشنِ آزادی کے حوالے سے شاندار پینل ڈسکشن اور میوزیکل پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے نماز جنازہ آج شام لاہور میں ادا کی جائے گی

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی تھے، جبکہ آئی ایس پی آر کے بریگیڈیئر زیشان فیصل خان، لیجنڈ کرکٹر شعیب محمد، ایم این اے کشور زہرا، نواب آف جوناگڑھ مرتضیٰ علی کانجی، ایم پی اے جمال احمد، ریحان ہاشمی، توقیر احمد اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی نے کہا کہ وہ قائداعظم کے پاکستان میں اس بات کی سب سے بڑی مثال ہیں کہ ایک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا شخص ڈپٹی اسپیکر کے عہدے تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام مذاہب اور قومیتوں کو یکساں عزت دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ساتویں اور پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہے، جس نے بھارت کے خطے میں بالادستی کے خواب کو توڑ دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا اور جشنِ آزادی کی رونقوں میں اضافہ کرنا ہے۔

سابق کرکٹر شعیب محمد نے کہا کہ پاکستان نے کھیلوں میں دنیا بھر میں اپنا نام روشن کیا ہے اور اس بار جشنِ آزادی تاریخی انداز میں منایا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 08 12 at 5.13.29 PM 1 WhatsApp Image 2025 08 12 at 5.13.29 PM 2 WhatsApp Image 2025 08 12 at 5.13.29 PM 3

70 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے پینل ڈسکشن اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!