وفاقی کابینہ رواں ماہ نئی انڈسٹریل پالیسی کی منظوری دے گی، سپر ٹیکس بتدریج ختم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد — وزارت صنعت و پیداوار نے نئی انڈسٹریل پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کی منظوری رواں ماہ وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح میں بتدریج کمی کا طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیسز کا فیصلہ محفوظ کر لیا، اعلان 11 اگست کو متوقع

نئی پالیسی کے تحت اگلے چار سالوں میں سپر ٹیکس کی شرح کو کم کر کے 5 فیصد تک لایا جائے گا، جبکہ پرائمری بیلنس سرپلس ہونے کی صورت میں پانچویں سال یہ ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کا فیصلہ بجٹ کے دوران کیا گیا تھا اور اس کی منظوری عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی انڈسٹریل پالیسی کا بنیادی مقصد مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانا اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی کابینہ رواں ماہ نئی انڈسٹریل پالیسی کی منظوری دے گی، سپر ٹیکس بتدریج ختم کرنے کا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!