انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیسز کا فیصلہ محفوظ کر لیا، اعلان 11 اگست کو متوقع

لاہور — انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق دو اہم مقدمات — راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ — کا فیصلہ جیل ٹرائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کر لیا ہے۔

کور کمانڈر لاہور کا سی ایم ایچ میڈیکل کالج میں خطاب، آپریشن بنیان مرصوص کو قومی اتحاد کی فتح قرار دے دیا

جج منظر علی گل کی سربراہی میں کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی، جس میں وکلاء کے حتمی دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔ سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے دونوں مقدمات کی کارروائی 11 اگست تک ملتوی کر دی، جبکہ فیصلہ پیر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیسز کا فیصلہ محفوظ کر لیا، اعلان 11 اگست کو متوقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!