راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے کی افواہوں پر پاک فوج کی جانب سے دوٹوک اور واضح مؤقف سامنے آگیا ہے، جبکہ بھارت کی ممکنہ جارحیت پر سخت ردعمل دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
الہلال کی سپر کپ سے دستبرداری 2026-27 ایڈیشن پر پابندی اور بھاری جرمانہ عائد
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے برطانوی جریدے "دی اکانومسٹ” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزیے گمراہ کن ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر بھارت کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کے سوال پر سخت اور واضح ردعمل دیتے ہوئے کہا:
"ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے، اور بھارت کو گہرائی میں نشانہ بنایا جائے گا۔ انہیں سمجھنا ہوگا کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔”
دی اکانومسٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ دہشت گرد حملوں پر فوجی کارروائی سے جواب دینے کی دھمکی دی ہے، جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے دشمن کو مؤثر اور گہرائی میں جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کوئی فرد یا گروہ اس کا اعلان نہیں کر سکتا۔
