سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (SAFF) کی ڈسپلنری اینڈ ایتھکس کمیٹی نے کلب ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کے باعث سپر کپ سے دستبردار ہونے پر فٹ بال کلب الہلال پر 2026-27 کے سعودی سپر کپ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے، جب کہ 500,000 سعودی ریال (تقریباً 1 لاکھ 33 ہزار ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر بحال 18 ایم این ایز کی تنخواہوں کا معاملہ زیر التوا 10 کروڑ سے زائد کی ادائیگی کا امکان
الہلال نے 19 سے 23 اگست تک ہانگ کانگ میں شیڈول سپر کپ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، حالانکہ مقابلے کا باضابطہ شیڈول جاری ہو چکا تھا۔ کمیٹی کے مطابق، یہ عمل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 59-3 کی خلاف ورزی ہے، جس پر کارروائی کی گئی۔
الہلال کی عدم شرکت کے باعث انہیں نہ صرف اگلے ایڈیشن سے باہر کر دیا گیا ہے بلکہ اس سیزن کے لیے مختص مالیاتی انعامات بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ تاہم کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ اپیل کے قابل ہے۔
الہلال گزشتہ سیزن میں النصر کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ پانچواں سعودی سپر کپ ٹائٹل جیت چکا ہے۔ حالیہ پرو لیگ سیزن میں وہ الاتحاد کے بعد دوسرے نمبر پر رہا، جس نے پرو لیگ اور کنگز کپ دونوں جیت لیے تھے۔
الہلال کی جگہ الاَہلی کو شامل کیا گیا ہے، جو اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے فاتح ہیں، جب کہ النصر کو بھی سپر کپ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
الہلال کو سپر کپ کے سیمی فائنل میں 20 اگست کو القادسیہ سے ٹکرانا تھا، تاہم اب یہ مقابلہ الاہلی
