آئی جی سندھ کی زیر صدارت اے ایس آئی منتخب اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، پولیسنگ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کے ذریعے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) منتخب ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی کے محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

ضلع وسطی میں جشنِ آزادی کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز، نورانی پارک میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح

تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ سی پی او کے مختلف یونٹس میں تعینات 6 اہلکاروں نے، جو دورانِ سروس ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کرکے اے ایس آئی منتخب ہوئے، اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے اہلکار سندھ پولیس کے روشن مستقبل کی علامت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی پولیس فورس میں شمولیت نہ صرف پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنا رہی ہے بلکہ تھانہ کلچر میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی عوام کو خوشگوار اور عوام دوست ماحول فراہم کر رہی ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے تھانہ کلچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں پولیس کی جانب سے جرائم، خصوصاً منشیات کے خلاف مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے باعث منشیات کی خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے اور نوجوان نسل کو محفوظ بنانے میں مدد ملی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جو ضرورت مندوں کی بروقت مدد کرتا ہے۔ ان کے بقول عوام بنیادی طور پر پولیس سے سیکیورٹی سروس چاہتے ہیں، اور بہتر سیکیورٹی فراہم کرنا ہی جرائم کے خاتمے کا بنیادی کلیہ ہے۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت اے ایس آئی منتخب اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، پولیسنگ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!