آفاق ہاؤس پر پرچم کشائی کی تقریب، آفاق احمد کا جشنِ آزادی پر قوم سے اتحاد و ترقی کا پیغام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے زیرِ اہتمام یکم اگست کی صبح آفاق ہاؤس پر یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اے ایس آئی منتخب اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، پولیسنگ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند قرار

تقریب کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی آنے والی نسلوں کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ “ملک ہے تو ہم ہیں” اور ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ آزادی کی تقریبات پورے جوش و جذبے اور شایانِ شان طریقے سے منائی جائیں گی۔

آفاق احمد نے زور دیا کہ دوسروں کے کلچر کا احترام کیا جانا چاہیے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے ثقافتی تشخص کو نظرانداز کریں۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد سندھ میں اس لیے بھی اہم ہے کہ یہاں کے عوام میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایک مقام پر جئے سندھ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی، جو کہ قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اجرک ایک ثقافتی علامت ہے، لیکن علیحدگی پسند عناصر اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھی قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کلچر کو ان منفی عناصر سے محفوظ رکھے۔

آفاق احمد نے واضح کیا کہ جہاں جہاں پاکستان کا پرچم لہرائے گا اور آزادی کا جشن منایا جائے گا، وہی علاقہ پاکستان کا سندھ ہوگا۔ آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے 14 اگست تک مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے زونل سطح پر یومِ آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!