لاڈرہل، فلوریڈا میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ تین میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ صائم ایوب کو بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹرمپ نے بھارت پر 25، پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا — نئی تجارتی پالیسی 7 اگست سے نافذ
میچ کا آغاز ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کے فیصلے سے ہوا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، تاہم فرحان صرف 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد صائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 رنز کی کارآمد اننگز کھیلیں۔ مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز نے بھی جارحانہ آغاز کیا، مگر ابتدائی اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ صفیان مقیم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
صائم ایوب نے نہ صرف بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی بلکہ بولنگ میں بھی اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستانی ٹیم:
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صفیان مقیم۔
ویسٹ انڈیز ٹیم:
جونسن چارلس، جیویل اینڈریو، کپتان شائے ہوپ، گداکیش موتی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیپرڈ، جیسن ہولڈر، شمر جوزف، عقیل حسین، جیدہ بلیڈز۔
