ابراہیم حیدری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی — پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر لیے

کراچی (کرائم رپورٹر) ابراہیم حیدری میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی سنگین واردات میں ملوث گروہ کے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور خفیہ معلومات کی مدد سے چند گھنٹوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

کورنگی میں پولیس کی بڑی کارروائی، گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت عادل، شیراز اور یاسر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے نہ صرف ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹا بلکہ گھر میں موجود خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ راؤنڈز بھی برآمد کیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے خاتون کی بالیاں زبردستی اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس واردات میں ان کے دو اور ساتھی بھی شامل تھے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
ابراہیم حیدری پولیس کے مطابق واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کو ہر زاویے سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!