کراچی میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پر بڑا کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی) نے سی بی سی کراچی ونگ کی کارروائی میں بین الاقوامی حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی میں جعلی اور ایکسپائری ادویات کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 20 افراد زیر حراست

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع ایک لاجسٹکس آفس پر ٹارگٹڈ ریڈ کیا گیا، جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی مالیاتی سرگرمیاں جاری تھیں۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان فیصل ابو بکر اور علی رضا سے 54 لاکھ 50 ہزار روپے، 44,140 امریکی ڈالر اور 45,155 اماراتی درہم برآمد ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ موبائل فونز سے حاصل ہونے والے ڈیجیٹل شواہد سے ایک وسیع بین الاقوامی نیٹ ورک کے شواہد سامنے آئے ہیں جو دبئی، امریکہ اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا سراغ بھی ملا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان غیر قانونی حوالہ ہنڈی کاروبار کو منظم انداز میں چلا رہے تھے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر اراکین کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 13 at 5.17.32 PM

One thought on “کراچی میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پر بڑا کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!