ایوان صدر میں مختلف شعبوں میں شاندار خدمات اور غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف میں اعلیٰ قومی اعزازات دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔
سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، قبضہ مافیا کے غیر قانونی دفاتر مسمار
توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی خدمات کے اعتراف میں وفاقی وزیر اویس لغاری کو ہلال امتیاز دیا گیا جبکہ مشیر نجکاری محمد علی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
کھیل کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر کرکٹر شاہد آفریدی کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ کوہ پیما شہروز کاشف کیلئے ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا۔
سفارتی خدمات کے اعتراف میں بحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان دیا گیا۔
جمہوریت کے فروغ میں خدمات پر مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ ادب اور صحافت کے شعبے میں مرحوم عطا الحق قاسمی اور مرحوم عرفان الحق صدیقی کو بھی نشان امتیاز دیا گیا۔
ادبی خدمات پر اصغر ندیم سید کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے شہداء اور بہادر اہلکاروں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ سپاہی اظہر محمود اور شہید سپاہی شاہ ولی خان کو ہلال شجاعت دیا گیا۔
اسی طرح اے ایس آئی اعجاز خان شہید، کانسٹیبل عالم زیب شہید، کانسٹیبل حفیظ اللہ اور دیگر اہلکاروں کو ان کی جرات و قربانی کے اعتراف میں ستارہ شجاعت اور ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔
