یوم آزادی تقریبات: کراچی بھر میں 14 اگست تک بھرپور تقریبات، ہاظم بھنگوار فوکل پرسن اور غلام محمد خان کوآرڈینیٹر نامزد

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت یوم آزادی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یکم تا 14 اگست مختلف پروگراموں کی منظوری دی گئی۔

سرکاری نمبر پلیٹ کے ناجائز استعمال پر سعود آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر معطل

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ، اے سی جی ہاظم بھنگوار، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، جناح ٹاؤن و چنیسر ٹاؤن کے افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سینئر ڈائریکٹر سی ایس آر کے ایم سی مہدی حسن معروف نے یوم آزادی کو یادگار بنانے سے متعلق تجاویز پیش کیں، جنہیں اجلاس نے سراہا۔

کمشنر کراچی نے ہاظم بھنگوار کو تقریبات کا فوکل پرسن اور غلام محمد خان کو کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کو "بے مثال” بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

کمشنر کراچی نے پی آر او ستار جاوید کو بھی ہدایت دی کہ ان تقریبات کی میڈیا میں مؤثر اور بھرپور تشہیر کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو جشن آزادی کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا موقع ملے۔

WhatsApp Image 2025 07 24 at 9.32.47 PM

67 / 100 SEO Score

One thought on “یوم آزادی تقریبات: کراچی بھر میں 14 اگست تک بھرپور تقریبات، ہاظم بھنگوار فوکل پرسن اور غلام محمد خان کوآرڈینیٹر نامزد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!