کراچی: سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سندھ حکومت نے سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
Shahrah-e-Bhutto: Karachi’s Modern Highway of Progress!
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی اصل نمبر پلیٹ نکال کر اپنی نجی گاڑی پر لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق نمبر پلیٹ کو سبز رنگ دے کر ٹیمپرنگ کی گئی تھی تاکہ وہ بظاہر سرکاری نظر آئے۔
متنازع گاڑی کو اس وقت روکا گیا جب وہ شاہراہ بھٹو پر واقع ٹول پلازہ سے گزر رہی تھی۔ گاڑی میں موجود شخص نے خود کو اسپتال کا ایم ایس ظاہر کرتے ہوئے ٹول فیس دینے سے انکار کر دیا۔
ٹول پلازہ پر تعینات اہلکاروں کو شک ہوا تو انہوں نے گاڑی کی تصاویر لے کر اعلیٰ حکام کو بھجوا دیں۔ شکایت ملنے پر چیف سیکریٹری سندھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر آغا عامر کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا۔
ڈاکٹر آغا عامر کو محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور ان کی معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر آغا عامر کو تقریباً ایک سال قبل ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی کی جگہ ایم ایس مقرر کیا گیا تھا۔
