کراچی: سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائیاں، عادی جرائم پیشہ تین ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (CIA) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین عادی جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک کلو سے زائد چرس، دو غیر قانونی پستول اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

آرٹس کونسل نیو کراچی میں آرٹ کلاسز کا باقاعدہ آغاز، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا شجرکاری اور منی فوریسٹ منصوبے کا اعلان

کارروائیاں مچھر کالونی، جمشید کوارٹر اور نیو کراچی کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں انور زیب، لعل محمد اور محمد جان شامل ہیں، جن کا تعلق اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائیاں، عادی جرائم پیشہ تین ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!