کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کورنگی نمبر 2 کی مین مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔
آرٹس کونسل نیو کراچی میں آرٹ کلاسز کا باقاعدہ آغاز، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا شجرکاری اور منی فوریسٹ منصوبے کا اعلان
عینی شاہدین کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے 32 سالہ متین ولد رفیق شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ شہریوں نے پولیس گشت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔