ویسٹ پولیس کی کارروائی، محکمہ صحت سندھ کا جعلی سیکشن افسر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ زون، تھانہ منگھوپیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کا جعلی سیکشن افسر گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزم سید کامران ولد سجاد نے دو شہریوں کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کیے اور جعلی تقرری کے کاغذات فراہم کیے۔

کراچی: سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائیاں، عادی جرائم پیشہ تین ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہریوں ارسلان اور اشعر سے ملزم نے تقریباً 2 سے 3 لاکھ روپے وصول کیے اور انہیں جعلی سروس کارڈ، میڈیکل لیٹر اور پوسٹنگ آرڈر فراہم کیے۔

پولیس نے متاثرین کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے محکمہ صحت سندھ کا جعلی سروس کارڈ، شناختی کارڈ، نقدی اور دیگر جعلی کاغذات برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ جعلساز عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عوام کو دھوکہ دہی سے بچایا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!