کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر رات 12 بج کر 20 منٹ پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پیش آیا، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث لائن نمبر 5 دو مختلف مقامات سے متاثر ہوئی ہے۔
نیتن یاہو حکومت خطرے میں انتہائی قدامت پسند جماعت یو ٹی جے کے تمام ارکان نے استعفے دے دیے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے احکامات جاری کردیے۔
ترجمان کے مطابق مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ اگلے 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرمت کے دوران کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہے گا، اور شہریوں کو مجموعی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اور متعلقہ شکایات کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔