سانحہ بغدادی لیاری: جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ، متاثرین کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ بغدادی لیاری میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو سندھ حکومت فی کس 10 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کر رہی ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف کے طور پر 3 ماہ کا کرایہ بھی دیا جا رہا ہے۔

ابراہیم حیدری میں پولیس کی کامیاب کارروائی، خطرناک گٹکا ماوا فروش گرفتار

یہ بات انہوں نے پیر کے روز سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی، لکشمن مہشوری، جاوید ناگوری، ناصر کریم اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت سندھ ان کی مکمل بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی فلاح کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور جو بھی اس حادثے کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر بلدیات نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد انہوں نے مہشوری میگھوار پنچائیت کے ان 20 متاثرہ خاندانوں سے بھی تعزیت کی جنہوں نے اس سانحے میں اپنے پیارے کھوئے۔

لواحقین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اس وقت تمام متاثرہ خاندان رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہیں اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ سعید غنی نے بتایا کہ کمشنر کراچی کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ دو روز کے اندر تمام متاثرہ فلیٹ مکینوں کو کرایہ ادا کیا جائے تاکہ وہ عارضی رہائش حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی مستقل بحالی کے لیے ایک کمیٹی کام کر رہی ہے جو جلد مکمل لائحہ عمل طے کرے گی، جبکہ لیاری ٹاؤن کے دفتر میں ایک خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر متاثرین کی فوری معاونت کے لیے موجود ہوں گے۔

اس موقع پر کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے صدر لکشمن مہشوری نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا اور متاثرین کے لیے ہنگامی اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

WhatsApp Image 2025 07 14 at 5.30.18 PM WhatsApp Image 2025 07 14 at 5.30.19 PM 1

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!