شاہ فیصل کالونی میں المستقیم ویلفیئر کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) المستقیم ویلفیئر ایسوسی ایشن اور نوشاد میڈیکل سینٹر کے اشتراک سے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں نوشاد میڈیکل سینٹر نزد عباسیہ مسجد پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین، بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔

کورنگی کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کیے جائیں، سی او او واٹر کارپوریشن کی ہدایت

اس موقع پر چیئرمین المستقیم ویلفیئر سید شعیب مسعود، سید محمد عمر فاروق، فیضان ارشد، محمد آصف یعقوب، محمد عاطف، فہیم، حمزہ احمد، آصف رشید اور سفیان سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

کیمپ میں جنرل او پی ڈی کے علاوہ ہڈیوں کے مفت ٹیسٹ، بلغم، شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر اہم ٹیسٹ کیے گئے۔ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا اور مشورے دیے۔

اس موقع پر چیئرمین سید شعیب مسعود کا کہنا تھا کہ صحت کی بنیادی سہولیات ہر شہری کا حق ہیں، اور ہم آئندہ بھی اس طرح کے فری کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ادویات کی قیمتوں نے عوام کے لیے علاج معالجے کو ناقابلِ رسائی بنا دیا ہے، لوگ آج دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، ایسے میں مفت طبی کیمپ عوام کی اشد ضرورت بن چکے ہیں۔

اہلیانِ شاہ فیصل کالونی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے المستقیم ویلفیئر اور نوشاد میڈیکل سینٹر کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے اقدامات کو عوامی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!