سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 40 افسران کی شمولیت

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 40 افسران نے باقاعدہ طور پر جوائننگ دے دی۔ یہ افسران ایڈمن آفس کراچی پہنچے، جن کا تعلق اسکیل 14 سے 17 تک کے گریڈ سے ہے۔

شاہ فیصل کالونی میں المستقیم ویلفیئر کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ

ذرائع کے مطابق یہ افسران ایس بی سی اے کے مختلف ٹاؤنز میں تعینات کیے جائیں گے، جہاں وہ بلڈنگ مانیٹرنگ اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یہ فیصلہ حالیہ دنوں لیاری میں پیش آنے والے افسوسناک بلڈنگ حادثے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا اور عمارات کے حوالے سے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

ایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شامل ہونے والے افسران کو فوری ٹریننگ کے بعد مختلف حساس علاقوں میں ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ تعمیراتی ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 07 14 at 6.15.33 PM WhatsApp Image 2025 07 14 at 6.15.34 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 40 افسران کی شمولیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!