ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا گلستانِ جوہر اور سہراب گوٹھ میں ٹارگٹڈ کومبنگ آپریشن، 20 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ شب گلستانِ جوہر بلاک 09، پہلوان گوٹھ اور سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں میں کامیاب ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ، منشیات فروشی اور جواء سٹہ چلانے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی، ملزم گرفتار

پولیس حکام کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، جواء سٹہ میں استعمال ہونے والی پرچیاں، ٹوکنز اور نقدی رقم بھی برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں محمد فہیم، سید مزمل، عدنان، سیادت علی، اقبال، فیضان، دانیال، بشارت، وسیم، عبد الرحمٰن، علی حسن، شکیل، محمد بلال، سرفراز، نعمان، سنیل، نعیمیہ، عبید، نمیر، سورج اور فراز شامل ہیں۔

پولیس نے تمام گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقہ مکینوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!