کراچی: ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق ایک اہم اجلاس ایس ایس پی آفس میں منعقد ہوا، جس میں ایس پی ملیر، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی، ملزم گرفتار
اجلاس کے دوران ضلع ملیر میں بڑھتے ہوئے جرائم، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، گٹکا/ماوا کی فروخت اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر نے افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔
ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے ہدایت دی کہ جرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی پولیس نفری تعینات کی جائے، جبکہ اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔
ایس ایس پی ملیر نے اسنیپ چیکنگ، کامبنگ اور سرچ آپریشنز تیز کرنے کے احکامات بھی دیے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی اسلحے کی نمائش، پولیس سائرن کا ناجائز استعمال، کالے شیشے والی گاڑیاں اور جعلی نمبر پلیٹوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس ایس پی ملیر نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

