کلاکوٹ پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: کلاکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر شہریوں کو ہراساں کرنے اور پولیس کے نام کا غلط استعمال کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت کرائم کنٹرول اجلاس، افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی ہے، جو لیاری کے مختلف علاقوں میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو ڈراتا دھمکاتا تھا اور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا تھا۔

کلاکوٹ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ مشتبہ حرکات پر ملزم کو روکا، جس پر وہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے لگا۔ شک گزرنے پر اسے تھانے منتقل کیا گیا جہاں تفتیش کے دوران اس کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور اسے باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک جعلی پولیس کارڈ اور پولیس یونیفارم میں لی گئی دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی بھی چھان بین جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 12 at 10.30.14 PM 1

57 / 100 SEO Score

One thought on “کلاکوٹ پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس کانسٹیبل بن کر لوگوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!