منی لانڈرنگ کے خاتمے اور کیش ٹرانزیکشنز کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت سرگرم سعید غنی کی زیر صدارت اہم اجلاس

وزیر بلدیات سندھ اور چیئرپرسن نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیرر ازم اتھارٹی ایکٹ 2023 کی سب کمیٹی سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نقد ادائیگیوں کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے سدباب سے متعلق صوبائی تجاویز پر غور کیا گیا۔
پاکستان ایک خوبصورت محفوظ اور مہمان نواز ملک ہے عمانی بائیکرز کا اعتراف

یہ سب کمیٹی وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم کردہ مرکزی کمیٹی کا حصہ ہے جو وفاقی حکومت کو مجوزہ ترامیم کے لیے تجاویز فراہم کرے گی۔

اجلاس میں ممبر بورڈ آف ریونیو یار محمد بزدار، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، ایف بی آر کے ڈائریکٹر عبدالقادر شیخ، آباد کے چیئرمین حسن بخشی، رئیل اسٹیٹ بروکرز ایسوسی ایشن کے محمد رحمان، ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس رئیل اسٹیٹ کے جوہر اقبال سمیت دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ نقد لین دین کو محدود کر کے بینکنگ چینلز کو فروغ دیا جائے تاکہ قومی معیشت کو دستاویزی اور شفاف بنایا جا سکے۔

سعید غنی نے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔” انہوں نے واضح کیا کہ سب کمیٹی کی سفارشات جلد وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائیں گی، جبکہ رئیل اسٹیٹ سے منسلک افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

شرکاء نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وفاقی حکومت کو دی جانے والی تجاویز میں فعال کردار ادا کریں گے اور معیشت کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “منی لانڈرنگ کے خاتمے اور کیش ٹرانزیکشنز کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت سرگرم سعید غنی کی زیر صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!