پاکستان ایک خوبصورت محفوظ اور مہمان نواز ملک ہے عمانی بائیکرز کا اعتراف

عمان سے تعلق رکھنے والے بائیکرز کے ایک گروپ نے پاکستان کے سیاحتی دورے کے بعد پاکستانی عوام، ثقافت اور قدرتی مناظر کی بھرپور تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف محفوظ ملک ہے بلکہ یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔
کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا گھیرا تنگ

عمانی بائیکر ماجد عبداللہ الراوحی نے کہا کہ پاکستان کا سفر بہت خوشگوار رہا، پاکستان ایک خوبصورت اور محفوظ ملک ہے جہاں سیاحوں کے لیے ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا طرزِ عمل انتہائی دوستانہ ہے، اور غیر ملکی سیاحوں کو یہاں ہر مقام پر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

بائیکر محمد جمعہ صالح الراوحي نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل کچھ منفی تاثرات سن رکھے تھے لیکن یہاں آنے کے بعد حقیقت بالکل برعکس اور متاثر کن نکلی۔ ان کا کہنا تھا کہ "دل سے کہتا ہوں کہ غیر ملکی سیاح پاکستان کا ضرور سفر کریں۔"

محمد حسن عیسیٰ المانی نے کہا کہ ان کا سیاحتی دورہ ہر موسم کے حسین امتزاج اور فطری مناظر سے بھرپور تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بائیکنگ، مہم جوئی، اور کیمپنگ کے لیے بے شمار مقامات موجود ہیں، یہ ملک ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے جنت ہے۔

کامل نصیر علی نے سیاحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ دنیا میں نئے، قدرتی اور کم دریافت شدہ سیاحتی مقامات دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان کا انتخاب ضرور کریں۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانی محمد کاشف نے کہا کہ ان کا اسلام آباد سے خنجراب پاس تک کا سفر ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔ شمالی پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی اور قدرتی مناظر نے ان پر گہرا اثر چھوڑا۔

One thought on “پاکستان ایک خوبصورت محفوظ اور مہمان نواز ملک ہے عمانی بائیکرز کا اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!