کلاکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی چوری شدہ موٹر سائیکل پارٹس خریدنے و بیچنے والا گروہ گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی کی کلاکوٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا سامان خریدنے اور فروخت کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
محرم الحرام کے دوران امن و امان ہنگو میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک کارروائیاں جاری

پولیس کے مطابق، ملزمان کو علامہ اقبال کالونی، مرزا آدم خان روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اکبر، احسان اور سکندر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران درجنوں سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد کیے گئے جن میں:

10 عدد موٹر سائیکل انجن

20 عدد رم

14 عدد مسیح گارڈن

3 عدد چھولے

116 انجن کے مختلف پارٹس

اور دیگر مختلف پرزہ جات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق، ملزمان کباڑ کی دکان کی آڑ میں نشے کے عادی افراد سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پارٹس خرید کر انہیں الگ الگ کر کے فروخت کرتے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ سابقہ کریمنل ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.44.02 PM e1751457707206

63 / 100 SEO Score

One thought on “کلاکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی چوری شدہ موٹر سائیکل پارٹس خریدنے و بیچنے والا گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!