محرم الحرام کے دوران امن و امان ہنگو میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک کارروائیاں جاری

محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور ممکنہ خطرات کے پیشگی تدارک کے لیے پاک فوج اور ہنگو پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار 15.6 کلوگرام چرس برآمد

تازہ کارروائیاں تھانہ سٹی ہنگو کی حدود میں کی گئیں جن میں رائیسان، لودھی خیل، لختی بانڈہ، مردوخیل بانڈہ اور دیگر حساس علاقوں کو شامل کیا گیا۔ ان آپریشنز میں پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)، ایلیٹ فورس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق، ان سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ دہشت گردی یا تخریب کاری کے خدشات کا تدارک اور پُرامن فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.43.32 PM 1 WhatsApp Image 2025 07 02 at 4.43.31 PM

72 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام کے دوران امن و امان ہنگو میں پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک کارروائیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!