وزیراعلیٰ سندھ اور ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تجارتی تعاون پر اتفاق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور زرعی شعبے میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کلاکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائی چوری شدہ موٹر سائیکل پارٹس خریدنے و بیچنے والا گروہ گرفتار

ملاقات میں سیکریٹری ٹو سی ایم زمان ناریجو اور ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم خالد تواب بھی شریک تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق، ایتھوپین سفیر نے سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں کو سراہا اور خاص طور پر کراچی میں شاہراہ بھٹو کی تعمیر کو سفارتی حلقوں میں قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں جنگی بنیادوں پر کی گئی، جبکہ اس ضمن میں دوست ممالک اور ڈونر ایجنسیز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شاہراہ بھٹو کراچی کی اہم ترین شاہراہ بننے جا رہی ہے جو مستقبل میں پورٹ ٹریفک کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

ملاقات میں سندھ اور ایتھوپیا کے درمیان کاٹن ہائیبرڈ سیڈ پر تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے سفارتی دوروں کی سفیر نے تعریف کی۔

ڈاکٹر جمال بیکر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایتھوپیا کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی، جس پر وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کراچی سے صرف چار گھنٹے کی فلائٹ ہے، جلد دورہ کروں گا۔”

67 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ اور ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تجارتی تعاون پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!