شنگھائی اجلاس: پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان، عالمی توجہ مرکوز

چھنگ ڈاؤ: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے دو روزہ وزرائے دفاع اجلاس کا آغاز آج چین کے شہر چھنگ ڈاؤ میں ہو رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی براہ راست ملاقات ہو گی۔

محرم الحرام: سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

ترک میڈیا کے مطابق اجلاس کی میزبانی چین کے وزیر دفاع ایڈمرل دونگ جون کر رہے ہیں اور اس موقع پر مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عالمی توجہ اس اجلاس پر مرکوز ہے۔

پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں جو اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ چکے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی قیادت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی ہوئی تھی جس میں پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوا۔

تاہم ذرائع کے مطابق تاحال خواجہ آصف اور راج ناتھ سنگھ کے درمیان کوئی باضابطہ ملاقات طے نہیں ہو سکی ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!