محرم الحرام: سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران جلسے، جلوس، اور اجتماعات پر مخصوص پابندیاں عائد رہیں گی جبکہ 9 اور 10 محرم کو سندھ بھر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی۔

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کی تعریف، جنگ بندی کو بڑی کامیابی قرار دے دیا

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو ڈبل سواری پر پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ یہ اقدام محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عزاداری کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ محرم کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام: سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!