ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا ٹوئٹر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ، عوامی پذیرائی پر اظہار تشکر

کراچی: ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی پاکستان کے پہلے ڈپٹی کمشنر بن گئے ہیں جو اپنے کاموں اور کاوشوں کی بدولت ٹوئٹر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹاپ ٹرینڈ میں آئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی جانب سے ہماری کاوشوں کو سراہنے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ یہ ٹاپ ٹرینڈ عوام کی محبتوں کا ثمر ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی حج سے واپسی، کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کی توجہ امریکہ اور ایران کی جنگ پر مرکوز تھی، ایسے وقت میں مقامی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ ہونا حیرت انگیز اور خوش آئند ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے مزید کہا کہ جن لینڈ گریبرز کے خلاف کارروائیاں ہوئیں اور جنہوں نے میڈیا نمائندگان کو دھمکیاں دیں، ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ضلع میں کسی بھی غیر قانونی تعمیرات یا قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جمع پونجی کسی مستند اور قانونی جگہ پر زمین خریدنے پر خرچ کریں کیونکہ لینڈ گریبرز اور قبضہ مافیا عوام سے رقم بٹورنے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 06 23 at 6.10.07 PM WhatsApp Image 2025 06 23 at 6.10.08 PM

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا ٹوئٹر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ، عوامی پذیرائی پر اظہار تشکر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!