اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم ایران پر حملوں پر خاموش رہے تو کل کوئی ہمارے حق میں آواز بلند نہیں کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کا ٹوئٹر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ، عوامی پذیرائی پر اظہار تشکر
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا اور ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ملٹری قیادت کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا گیا اور ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا گیا جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں اخراج ہوتا تو اس کے اثرات پورے خطے خصوصاً پاکستان پر پڑ سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے اپنے عوام بھی اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے عراق پر ویپن آف ماس ڈسٹرکشن کا الزام لگا کر حملہ کیا گیا، اب یہی بہانہ ایران کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ اگر آج ہم آواز نہ اٹھائیں تو کل کوئی ہمارے لیے بھی آواز نہیں اٹھائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی رجیم کو روکا جانا ضروری ہے۔
