کور کمانڈر لاہور کی فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی آمد، ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ اور حالیہ جنگ پر سیر حاصل گفتگو

لاہور: کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے ایک خصوصی نشست میں معرکہء حق، علاقائی سلامتی، اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس کی ہدایت

لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس آپریشن نے دنیا کو پاکستانی قوم اور افواج کی اصل قوت دکھا دی ہے۔

انہوں نے پاک بھارت حالیہ جنگ کے عالمی اور علاقائی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس معرکے میں کئی اسٹریٹیجک فوائد حاصل ہوئے اور دشمن کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا گیا۔

انفارمیشن وار فیئر اور نوجوانوں کا کردار

کور کمانڈر نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں روایتی میدان کے ساتھ ساتھ انفارمیشن اور سائبر اسپیس میں بھی مؤثر انداز میں کام کیا۔ اس جدوجہد میں نوجوانوں نے کلیدی کردار ادا کیا، جو قوم کا روشن مستقبل ہیں۔

قوم کے معماروں کو خراجِ تحسین

انہوں نے تعلیمی ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:

"اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں، جو قوم کے معمار ہیں۔ محبت اور خدمتِ انسانیت کا ماٹو قابل تحسین ہے۔”

آخر میں کور کمانڈر نے طلبہ کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے اور کہا کہ

"ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔”

67 / 100 SEO Score

One thought on “کور کمانڈر لاہور کی فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی آمد، ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ اور حالیہ جنگ پر سیر حاصل گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!