ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس کی ہدایت

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کانفرنس روم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی گلبرگ، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت برانچ انچارجز نے شرکت کی۔

NICOLAÏ کی خوشبو، ڈیمین فلین کی قیادت میں عالمی سطح پر مہکنے لگی

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی نے گزشتہ 15 دنوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا، خاص طور پر اسٹریٹ کرائم اور وہیکولر کرائم پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کریں۔

ایس ایس پی نے مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں میں تیزی لانے، معیاری تفتیش کو یقینی بنانے، اور شاہین فورس کو اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کو دہرایا اور تمام ایس ایچ اوز کو منشیات کے خلاف فوری اور سخت کارروائیاں کرنے کا حکم دیا۔

WhatsApp Image 2025 06 17 at 8.37.06 PM WhatsApp Image 2025 06 17 at 8.37.07 PM WhatsApp Image 2025 06 17 at 8.37.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 17 at 8.37.08 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 17 at 8.37.08 PM 1 1

64 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!