رحیم یار خان: کچہ کے بدنام زمانہ دو خطرناک ڈاکوؤں، شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی نے بالآخر پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق، حکومت پنجاب نے ڈاکو شبیر لٹھانی کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
کراچی میں بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کا پہلی بار ڈرگ ٹیسٹ، ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام
ڈی پی او کے مطابق، رستم لٹھانی کے خلاف 41 سنگین مقدمات درج تھے جن میں اغواء برائے تاوان، قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلے شامل ہیں۔
دونوں ڈاکو کچہ ایریا میں عرصہ دراز سے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس کی حکمت عملی، علاقے میں دباؤ اور موثر مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ملزمان نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالے، جو کہ پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔