سینئر اداکار راشد محمود کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا

رحیم یار خان: پاکستان کے نامور اور سینئر اداکار راشد محمود کو مبینہ طور پر کچے کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راشد محمود رحیم یار خان کے قریب سفر کر رہے تھے جب انہیں ڈاکوؤں نے روکا، ان کا قیمتی سامان، اہم دستاویزات اور ذاتی اشیاء چھین لیں، جبکہ ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

کراچی میں بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کا پہلی بار ڈرگ ٹیسٹ، ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجن پور اور رحیم یار خان پولیس کے درمیان اغواء کی حدود کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واردات میں کچے کے ڈاکو ملوث ہو سکتے ہیں، جو اس سے قبل بھی ایسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ راشد محمود کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

راشد محمود پاکستان کے فلم، تھیٹر اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکار ہیں جنہیں ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں کئی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ فنکار برادری اور عوامی حلقوں میں ان کے اغواء پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!