اسلام آباد (رپورٹ:) — وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ میں مسلح افواج اور سرکاری ملازمین کے لیے چند اہم ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
بھارت کا ہندوتوا نظریہ خطے کے امن کیلئے خطرہ، پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث ہے: شاداب رضا نقشبندی
نئے بجٹ کے تحت مسلح افواج کے افسران اور سولجرز کے لیے اسپیشل ریلیف الاؤنس متعارف کروایا گیا ہے، جب کہ اہل سرکاری ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ یہ تمام اخراجات دفاعی بجٹ کے اندر سے پورے کیے جائیں گے، اور اس سے قومی دفاعی امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ حکومت نے خصوصی ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں بھی اضافہ تجویز کیا ہے، جس کے تحت یہ الاؤنس ماہانہ 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔
یہ اقدامات مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کی مالی حالت بہتر بنانے کی کوشش کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں۔