


کراچی: سندھ گورنر ہاؤس میں آج ایک سادہ اور پروقار تقریب کے دوران سینئٹر محمد نہال ہاشمی نے سندھ کے 35ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے سینئٹر محمد نہال ہاشمی سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان، آئی جی پولیس سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے انجام دیے۔ موجود معززین نے عہدہ سنبھالنے پر سینئٹر محمد نہال ہاشمی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے کامیابی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ تقریب سندھ میں سیاسی اور آئینی عمل کے تسلسل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبے کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔