وزیراطلاعات عطا تارڑ: آپریشن غضب للحق میں 663 دہشتگرد ہلاک، 887 زخمی

اسلام آباد: وزیراطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ملیر پولیس کا کامیاب آپریشن، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے گروہ کا سرغنہ سمیت 4 گرفتار

وزیراطلاعات کے مطابق اب تک اس کارروائی میں 663 دہشتگرد ہلاک اور 887 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 249 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ 44 چیک پوسٹیں قبضے میں لے کر تباہ کی گئیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپریشن میں 224 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانے تباہ کیے جا چکے ہیں، اور افغانستان میں دہشتگردوں کے 70 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب پاکستان نے دہشتگردوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشتگردوں کی لاجسٹک بیسز اور تربیتی کیمپز کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارروائی کے دوران کسی بھی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچایا گیا اور افغان عبوری حکومت کے بعض عہدیداروں و میڈیا کی جانب سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا غلط ہے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!