کراچی میں سی آئی اے کی تین بڑی کارروائیاں، منشیات فروش، گٹکا سپلائر اور اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کراچی نے شہر بھر میں مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تین بڑی کارروائیاں کیں جن میں منشیات فروش، گٹکا ماوا سپلائر اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں بڑی اسمگلنگ کوشش ناکام، ٹینکر کے خفیہ خانوں سے ڈھائی ٹن چھالیہ برآمد

پہلی کارروائی:
چھانی گوٹھ، مواچھا گوٹھ (تھانہ موچکو) میں چھاپہ مار کر ملزم ریاض علی ولد محمد حسن کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے شراب کی 25 پوائنٹ برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف 3/4 امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری کارروائی:
ناظم آباد، سونا چاندی شادی ہال کے قریب چھاپہ مارا گیا جہاں سے تین ملزمان:

ارباز علی ولد ممتاز

حافظ اللہ ولد اجمل خان

مطیع اللہ ولد ولی جان
کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 2380 ماوا پڑیاں اور 1823 گٹکا پڑیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا ماوا سپلائی کرتے ہیں۔ مقدمہ 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔


تیسری کارروائی:
نیشنل ہائی وے، سٹی گارڈن (تھانہ شاہ لطیف) کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم ثاقب قریشی عرف سنی ولد اصف منور کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد ہوا۔ انٹروگیشن میں ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ مقدمہ انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 05 31 at 4.58.11 PM WhatsApp Image 2025 05 31 at 4.58.11 PM 1

69 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں سی آئی اے کی تین بڑی کارروائیاں، منشیات فروش، گٹکا سپلائر اور اسٹریٹ کرمنل گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!